ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کوآنے والی فلم اڑتا پنجاب کے ٹریلر میں ان کی پرفارمنس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی نیوز ایبل ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر شیفالی ایس جا کی جانب سے عالیہ کےلئے ایک کھلا خط شائع کیا گیا جس میں انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیاشیفالی کا کہنا تھا کہ انھیں شاہد اور فلم کی دیگر کاسٹ کی کارکردگی نے متاثر کیا لیکن فلم میں عالیہ کا مہاجر بہاری کا کردار انھیں ہضم نہیں ہوا بس یہ کھلا خط ملتے ہی عالیہ نے بھی اپنے ردعمل کے طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہر عمل کا ایک برابر اور مخالف ردعمل سوشل میڈیا پر ہوتا ہے۔یاد رہے کہ فلم میں عالیہ بھٹ ایک مہاجر بہاری کا کردار کریں گی ,شاہد کپور ایک ایسے راک اسٹار کا کردار کر رہے ہیں جو نشے کی لت میں مبتلا ہوجاتا ہے ,دوسری جانب کرینہ کپور ڈاکٹرشیوانی کے روپ میں نظر آئیں گی ,اڑتا پنجاب رواں برس 17 جون کو سینما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی