اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت داخلہ نے غیر ملکی کرنسی کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر نے کے بعد پھر ڈال دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایان علی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکئے جانے کے بعد وزارت داخلہ نے سپرماڈل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرکے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا فیصلہ ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیا اور اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام سے بھی مشاورت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر اور ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کوبیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی تھی تاہم سپرماڈل کا نام خارج نہ کرنے پرانہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھیں۔