ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ”اڑتا پنجاب“ میں کالی کلوٹی نظر آئیں گی۔ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فلم ”اڑتا پنجاب “ میں ان کا کردار اس قسم کا ہے کہ اس سے مماثلت کےلئے ان کو اپنی جلد کا رنگ اصل رنگ سے تین شیڈ گہرا کروانا پڑا اور پوری فلم میں وہ اسی رنگت میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار بہاری لڑکی کا ہے جس کےلئے انہوں نے تلفظ کی ادائیگی کی بھی تربیت حاصل کی ۔