ممبئی(نیوز ڈیسک) دپیکا پڈوکون کے صف اول کی اداکارہ بننے کے بعد فلموں کے انتخاب میں وہ اپنی پسند ناپسند کا بہت خیال رکھنے لگی ہیں۔جس کی ایک مثال حال ہی میں اس وقت سامنے آئی جب انھوں نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ڈائریکٹر کبیر خان کے سامنے اپنی شرط رکھ دی۔بالی وڈ رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کبیر خان سے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اگر وہ اسے سلمان خان کے مقابل اپنی فلم میں لینا چاہتے ہیں تو فلم میں ان کاکردار مرکزی اور اہم ہونا چاہیے کمزور کردار کے ساتھ وہ فلم سائن نہیں کریں گی۔