ممبئی(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “راک آن ٹو” میں سارے گانے خود ہی گانے گائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق “عاشقی ٹو” سے اپنی کامیابی کا سفرشروع کرنے والی اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی “راک آن ٹو” کے تمام گانے خود ہی گائیں گی جب کہ اداکارہ اس سے قبل بھی “عاشقی ٹو”، “حیدر” اور “اے بی سی ڈی ٹو” میں بھی اپنی آوازکا جادو دکھا چکی ہیں۔ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم میں ان کے ساتھ اداکار فرحان اختر،ارجن رام پال، پراچی دیسائی اور پورب کوہلی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارہ نے “رنویرسنگھ” اور”رنبیرکپور” کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم “باغی” میں ٹائیگرشرروف کے مد مقابل نظر آئیں گی۔