لاہور(نیوزڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ لاہور کے نواحی علاقے میں زہریلے سانپوں کے شکار کیلئے نکل پڑیں۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ نے گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ خطرناک سانپوں کا شکار کرنے کا شوق پال لیا ہے اور اسی سلسلہ میں وہ چند سپیروں کے ہمراہ لاہور کے ایک نواحی علاقے میں انتہائی زہریلے سانپ کے شکار کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ سانپوں کے شکار کے بعد آئندہ کے حوالے سے کوئی واضح بات سامنے نہیں آسکی۔