بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے بیٹے کا والد سے اظہار لاتعلقی

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان فلم نگری میں قدم رکھنے کے لئے پر تول رہے ہیں لیکن اپنے والد کی شہرت کا سہارا لئے بغیر اپنا الگ نام بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پبلک مقامات پر شاہ رخ خان کا بیٹا کہلانے سے انکار کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کی فلم نگری میں ڈیبیو کا انتظارکر رہے ہیں لیکن آریان خان اپنے والد کے نام کا سہارا نہیں چاہتے جس کا اظہار شاہ رخ خان خود بھی کرچکے ہیں۔
اپنی نئی آنے والی فلم “فین” کی پروموشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ پبلک مقامات پر جب آریان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں تو وہ صاف انکار کردیتے ہیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ عوامی مقامات پران سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آریان کو تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا تاکہ وہ وہاں اپنا بچن نارمل طریقے سے گزار سکیں اور میرے خیال میں یہ آریان کی بہترین اور سمجھدارانہ سوچ ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…