ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور معروف اداکارہ پریانکا کا کہنا ہے کہ ان کے سابق مینجر پرکاش جاجو کی جانب سے ان کے خلاف خودکشی پر کیے جانے والے انکشافات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے سابق منیجرپرکاش جاجو کی جانب سے خودکشی کے حوالے سے کیے جانے والے انکشافات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ سب کچھ من گھڑت اور جھوٹ ہے، اداکارہ نے بھارتی میڈیا پرافسوس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس انسان کی بات پرتوجہ دی جومجھے ہراساں کرنے کے بعد جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے، اس انسان کی بات میں کوئی سچائی نہیں۔ اداکارہ نے ان تمام باتوں کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان خواتین کی خود کشی کے بارے میں کیوں بات نہیں کرتے جو گھریلو تشدد کا شکار ہوجاتی ہیں ، حتٰی کہ ان کو مارا پیٹا بھی جاتا ہے لیکن شوبز سے تعلق ہونے پرجلدی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اداکارہ نے خود کشی کرنے والی بھارتی ٹی وی کی اداکارہ پراتیوشا کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ اس پر کیا گزررہی تھی بلکہ لوگ آج بھی اس کے اوراس کے خاندان کے ذاتی معاملات پر بلا ضرورت بات کررہے ہیں۔ نوجوانوں کو اپنی زندگی کا خاتمہ اس طرح نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اس شخص کو سبق سکھانا چاہیے جو انہیں تنگ کرتا ہے، وہ خود اپنی زندگی کے خاتمے سے پہلے اس شخص کو ہی ختم کردیں گی جس کی وجہ سے انہیں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا پڑرہا ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی موت کے بعد بالی ووڈ میں خودکشیوں کی بازگشت ایک مرتبہ پھر سنی جارہی تھی جس پر پریانکا چوپڑا کے سابق منیجر نے انکشاف کیا تھا کہ دنیا کے سامنے مضبوط نظر آنے والی اداکارہ پرینکا نے کم از کم 2 سے 3 مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہیں۔
پر نکا چوپڑا نے خو د کشی کی خبرو ں کی تر دید کر دی
13
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں