لاہور(نیوزڈیسک)فلم انڈسٹری ہو یا کرکٹ انڈسٹری ، ان سے منسلک خبریں میڈیا میں بہت کوریج لیتی ہیں۔قارئین کیلئے ایسی ہی ایک خبر کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آج اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں۔ پاک و ہند کا مشہور جوڑا 6 سال قبل آج ہی کے دن شادی کے بندھن میں بندھا تھے۔ شعیب اور ثانیہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر ان کے اہل خانہ ، عزیز واقارب ، دوست احباب اور پرستار مختلف مقامات پر ان کی شادی کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔