سرینگر (نیوزڈیسک)بھارتی اداکار انوپم کھیر کو سری نگر ایئر پور ٹ پر روک کرواپس دہلی بھیج دیا گیا بھاری میڈیا کے مطابق انوپم کھیر کو سرینگر میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیئے سرینگر آرہے تھے کہ ایئر پورٹ پر روک کر واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں امن و امان کا مسئلہ ہے اس لئے انوپم کھیر کو شرکت سے روکا گیا ہے۔انوپم کھیر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کشیدگی کو ہوا دینے کیلئے این آئی ٹی نہیں جا رہے تھے بلکہ وہاں طالب علموں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے جا رہے ہیں۔انھوں نے ٹویٹ کی کہ مجھے جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ آپ سری نگر شہر میں داخل نہیں ہو سکتے انوپم کھیر نے کہا کہ میں نے پولیس سے کہا کہ کیا میں اپنے آبائی گھر یا ہیل بھوانی مندر جا سکتا ہوں لیکن مجھے اس کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔