کراچی(این این آئی)اداکارہ شگفتہ اعجازکے پارلرپرحملے کامقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میر اوصاف تالپور، ان کی اہلیہ اور نامعلوم افراد کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔نیب نے میر اوصاف تالپورکومعطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ شگفتہ اعجازکے پارلرپرحملے کامقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میر اوصاف تالپور، ان کی اہلیہ اور نامعلوم افراد کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔ایس ایچ او شاہراہ فیصل راجہ طارق کے مطابق مقدمہ اداکارہ شگفتہ اعجارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میر اوصاف تالپور اور انکی بیوی نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ اس کے پارلر پر آئے اور انہوں نے اس کے گارڈ سے رائفل چھینی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایااور پارلر میں داخل ہوئے اور ملازموں سے بدتمیزی کی اور پارلر میں تھوڑ پھوڑ کی۔ ایف ائی ار میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اس کی بیوی حنا اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاہے۔دوسری جانب نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر اوصاف علی تالپور کو معطل کردیا ہے۔ترجمان نیب کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کراچی میراوصاف تالپورکو معظل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔