اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شا رخ خان کس چیز سے خوف زدہ ہے خود ہی بتا دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بولی وڈ فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کامیاب اداکار اور پروڈیوسر تو بن گئے، لیکن وہ ہدایت کاری سے خوف محسوس کرتے ہیں۔آئی بی این لائیو کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہدایت کاری مجھے ایک مشکل کام لگتا ہے، اگر مجھے ہدایت کاری کرنی ہو تو مجھے اس کے لیے اعتماد حاصل کرنے میں پانچ سال لگیں گے، مجھے اب ہدایت کاری سے خوف محسوس ہوتا ہے، کیونکہ مجھے نہیں پتہ کہ کب ’اوکے، کٹ‘ کہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا منصوبہ ہے کہ اگلے دو سے تین سال میں ہدایت کاری کے چند کورسز کرکے دیکھوں کہ کیمرے کے پیچھے سے کہانی بیان کرنا کتنا دلچسپ ہوتا ہے۔اپنی نئی آنے والی ’فین‘ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کا آئیڈیا ڈائریکٹر منیش شرما نے 7 سال قبل دیا تھا، لیکن پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا کے خیال میں اس وقت منیش میرے ساتھ اتنی بڑی فلم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔شاہ رخ خان کی فلم ’فین‘ 15 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…