ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ طویل عرصہ سے معاشقہ رہا ہے جس کے بعد دونوں نے اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھیں تاہم اب رنبیر کپور نے اپنی سابقہ محبوبہ دپیکا پڈوکون کے محبوب رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں کام سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز زویا اختر کی نئی آنے والی فلم میں اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار رنبیر کپور کو کام کرنے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبل کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ فلم میں رنویر کے معاون اداکار کے طور پر کام نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔