بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پرگرفتارکرلیاگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2016 |

لندن(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نے گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار ممبئی سے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے درست ویزا نہ ہونے کے باعث انہیں پوچھ گچھ کیلئے روک لیا۔ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم رستم کی شوٹنگ کے لئے 15 روز کیلئے لندن گئے تھے جہاں ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے درست ویزا نہ ہونے کی بنا پر انہیں 2 گھنٹے تک حراستی مقام پر پوچھ گچھ کے لئے روکے رکھا۔برطانوی قانون کے مطابق کینیڈین شہری بغیر ویزا کے برطانیہ کا سفر کر سکتے ہیں تاہم جب اداکار سے بغیر ویزا کے برطانیہ آنے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مکمل دستاویزات ہیں اور وہ شوٹنگ کی غرض سے برطانیہ آئے ہیں۔اداکار اکشے کمار نے امیگریشن حکام سے درخواست کی کہ انہیں کسی اور مقام پر لے جایا جائے تاہم حکام نے ان کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ ان کے پاس ویلڈ ویزا نہیں اس لئے انہیں حراستی مرکز میں ہی رہنا ہوگا جس کے بعد ان سے تقریباً 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کا عمل جاری رہا۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…