بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاناما لیکس میں نام آنے پر امیتابھ بچن وضاحت دینے پر مجبور

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاناما لیکس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پیسہ بھی قانون کے مطابق بھجوایا جب کہ پاناما لیکس میں میرے نام کا غلط استعمال کیا گیا۔پاناما لیکس نے اپنی رپورٹ کے ذریعے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے جب کہ آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام اور شواہد سامنے آنے کے بعد کئی ممالک نے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی 2 سابق ججوں ایم بی شاہ اور ارجیت پسایت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو 25 اپریل تک اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاناما لیکس کی رپورٹ میں بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن پر بھی آف شور اکاؤنٹس بنانے کا الزام عائد کیا گیا جس کے رد عمل میں امیتابھ بچن نے کہا ہے کہشائع ہونے والی رپورٹ میں جن کمپنیز کو منسلک کیا گیا ہے، میں ان میں سے کسی کا بھی ڈائریکٹر نہیں رہا ہوں، ان دستاویزات میں میرے نام کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام تر ٹیکس ادا کیا اور اگر میرے ذریعے کوئی پیسہ باہر بھیجا گیا ہے تو وہ بھی بھارتی قانون کے مطابق ہی ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…