ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ماں نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے بارے خودکشی کرنے کی متعدد بار کوشش کرنے کا بیان بالکل لغو اور بے بنیاد ہے۔پریانکا کی ماں مدھو چوپڑا نے ٹوئٹر پر پریانکا کے سابق منیجر جاجو کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ جاجو کا پریانکا کے بارے یہ کہنا کہ انھوں نے کئی مرتبہ خودکشی کی کوشش کی اور میں نے اس کو بچایا بالکل بے بنیاد ہے ۔ پریانکا کی والدہ نے کہاکہ جاجو نے پریانکا سے بعض معاملات پر اختلاف کی وجہ سے یہ جھوٹا بیان دیا اور وہ دھوکا باز ہے جس کی وجہ سے وہ جیل کی ہوا بھی کھاچکا ہے۔