ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کو تیسری بار ”نیشنل فلم ایوارڈز“ ملنے پر ناخوش ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ”تنو ویڈز منو ریٹرن“ میں بہترین اداکاری پر تیسری بار ”نیشنل فلم ایوارڈ“ اپنے نام کیا ہے جس کے بعد فلم نگری کی کئی اداکاراو¿ں میں بے چینی پھیل گئی ہے جس میں صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈو کون بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی گزشتہ برس 2 فلمیں ”پیکو“ اور”باجی راو¿ مستانی“ ریلیز ہوئی تھیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا یہی نہیں ان کی دونوں فلموں نے باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی سمیٹی تھی جبکہ اداکارہ کی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ نے رواں سال کئی فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے جس کے بعد ڈمپل گرل نے ”نیشنل فلم ایوارڈ“ جیتنے کی امیدیں لگا لی تھیں تاہم اداکارہ کنگنا کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد دپیکا شدید پریشانی کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا کی جانب سے بہترین فلمساز کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں منعقدہ پارٹی میں بھی شرکت نہیں کی۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔