نیو یارک(نیوز ڈیسک)جادوئی کمالات سے بھرپور نئی فینٹسی ایڈونچر فلم” ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ جیمز بوبین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ” ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“ کی کہانی خیالی کردار ایلس کی ہے جو جادوئی شیشے کی مدد سے دوسری دنیا میں پہنچ جاتی ہے۔ اس انوکھی دنیا میں ایلس کی زندگی بدل جاتی ہے۔ ایڈونچر فلم میں جانی ڈیپ، میا واسکوسکا اور ہیلنا بونہم سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ جادوئی فلم ” ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس ” 27 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔