لاہور(نیوز ڈیسک)27 مارچ 2016 کو لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے حوالے سے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ہلاک افراد اور متاثرہ خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کردی۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاو¿ن میں پارک میں 4روز قبل خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 72 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔شرمین عبید چنائے نے فیس بک پر ڈیڑھ منٹ دورانیے کی ایک مختصر ویڈیو کا آغاز لاہور کی خوبصورتی اور صوبائی دارالحکومت کی زندگی کو دکھایا ہے۔فلم کا آغاز شہر کی پہنچان بادشاہی مسجد سے کیا گیا جس کے بعد سانحہ گلشن پارک میں شدت پسندوں کے حملے میں تباہی اوراس میں جاں بحق افراد کی یاد میں شہریوں کو شمعیں اٹھائے دکھایا گیا ہے۔فلم کے آخر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا سنہری قول پیش کیا گیا کہ دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کو توڑ سکے۔