جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فلم میکرز اس وقت بہترین کام کررہے ہیں‘اداکارہ ارمینا رانا

datetime 31  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) برطانوی اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ ان خیالات کا اظہارارمینا رانا خان نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا کہ میں نے امریکا، کینیڈا اوربرطانیہ کے علاوہ ہندوستان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔ ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے۔لیکن اس بات کووثوق کے ساتھ کہتی ہوں کہ پاکستانی فلم میکرز اس وقت بہترین کام کررہے ہیں۔ ایک طرف منفرد موضوعات پرفلمیں بنائی جارہی ہیں تودوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے بھی خوب استفادہ کیا جارہا ہے ۔ یہی نہیں جدید طرز کے سینماگھروں کی بدولت شائقین کی بڑی تعداد اب اپنی فیملیز کے ہمراہ سینماگھروںکا رخ کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی ڈرامہ اورفلموں میں بھی کام کیا ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہوچکا ہے کہ آنے والا دور پاکستان کے باصلاحیت فلم میکرز ، فنکاروں اورتکنیک کاروں کا ہے ۔جو وسائل کی کمی کے باوجود اچھی فلمیں بنانے کا ہنرجانتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ارمینا رانا خان نے کہاکہ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگراسی طرح عمدہ کام ہوتا رہا تووہ دن دور نہیں جب دنیا کے بیشترممالک کے فنکار پاکستان میں کام کرنے کوترجیح دیں گے۔ یہی نہیں کو پروڈکشن کے میدان میں بھی بڑی واضح کامیابیاں ہوں گی، جس کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جارہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میڈیا پرجلد ہی ایسی خبریں آئیں گی جس سے دوسرے ممالک کا رخ کرنے والے فنکار اور تکنیک کار بھی واپس آئینگے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…