راولپنڈی(نیوزڈیسک)ایان علی کے کیس کا ڈراپ سین،عدالت کا حتمی فیصلہ آگیا،عدالت نے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم بھی ایان کی جائز ملکیت قرار دیدی۔ کسٹمز کورٹ راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دیجو کسٹمز حکام نے دائر کی تھی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ماڈل سے برآمد ہونے والی رقم اس کی ملکیت ہے اور یہ کسی غیر قانونی طریقہ سے حاصل نہیں کی گئی۔ ایان علی کسٹمز درخواست کی آخری سماعت پر سپر اسٹائلش انداز میں پیش ہوئی تھیں۔ عدالت سے واپسی پر وہ انتہائی خوش نظر آ رہی تھیں۔