ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ کی ہمیشہ خبروں میں رہنے والی اداکارہ بپاشا باسوکی کرن سنگھ گروور سے محبت رنگ لے آئی ہے۔بالی وڈ کا یہ خوبرو جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بپاشا باسو اور ان کے بوائے فرینڈ کے درمیان اختلافات ختم ہوتے ہی دونوں نے اگلے ماہ اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں کرن سنگھ گروور کی والدہ نے بھی اپنے بیٹے کو بپاشا کے ساتھ تعلقات استوار رکھنے کی اجازت دیدی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ دونوں نے اپنی شادی کے لیے 30اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔