ممبئی(نیوز ڈیسک) فلم ”سربجیت“میں ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہونے والی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنے سسر لیجنڈ امیتابھ بچن کی کامیابیوں پر نازاں ہیں۔ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ جی کا کیریئر ان گنت کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے انھوں نے کہا کہ حال ہی میں انھیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا جاناہم سب کے لیے بہت خوشی کی بات ہے 73سال کی عمر میں پوری انرجی کے ساتھ کام کرتے امیتابھ جی نوجوان ایکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے قابل فخر بات ہے کہ امیتابھ بچن جی کی پرفارمنس ہمیشہ لاجواب رہی ہے۔