کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی وی اداکار و ماڈل افنان وحید بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ ان کی شادی گزشتہ شب کراچی کے مقامی ہال میں عائشہ جلالی سے ہوئی ۔ شا دی کی تقریب میں عزیز واقارب اور ڈرامہ انڈسٹری کی شخصیات اسما عباس، لیلی زبیری، ثانیہ سعید ودیگر شریک ہوئے ۔ افنان وحید اب تک ٹی وی ڈرامہ سیریل ایک پل،محبت اب نہیں ہوگی، جدائی میں کام کرچکے ہیں۔ آج کل ان کا ڈرامہ بھائی نجی چینل سے آن ایئرہے ۔