اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار نعمان جاوید نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی ایک کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی تاہم انہیں لاہور کے اتفاق ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ نعمان جاوید کی پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز کے ساتھ نکاح کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔