جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے‘کرینہ کپور

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان شادی کے بعد بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بہت سی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں صف اول کے اداکاروں خصوصا تینوں خانز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ موسٹ اسٹائلش اداکارہ فلمی دنیا کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے بھارت میں شادی شدہ خواتین کی زندگی سے پردہ اٹھایا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بہت سی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث زندگی میں تبدیلی آجاتی ہے اسی لیے بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے جب کہ سیف علی خان میرے پیشے کا احترام کرتے ہیں اور ہم دونوں کے درمیان خاصی ہم آہنگی بھی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اپنی نئی آنے والی فلم’’کی اینڈ کا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ یکم اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…