اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ میرا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس ترین کارکردگی کے بعد اب پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں۔ پاکستانی ٹیم کی فائنل تک رسائی ہونے پر اداکارہ میرا ہر خاتون کھلاڑی کو پیش قیمت سوٹ‘ سونے کی بالیاں اور دیگر اشیاءتحفے میں دیں گی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا پاکستانی خواتین کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آ گئی ہیں اور انہون نے ٹیم کے لئے خصوصی انعامات دینے کا اعلان کر دیا ہے جو ہر ٹیم ممبر کو دیا جائے گا۔ اداکارہ میرا کو امید ہے کہ ٹیم ضرورت جیت کر آئے گی