ممبئی(نیو زڈیسک)پاکستانی چارمنگ ہیرو اداکار فواد خان کہتے ہیں کہ وہ اپنے کیرئیر میں مختلف کرداروں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تجربات کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ جب بھارتی ٹی وی چینل نے ان کے ڈرامے ’’ زندگی گلزار ہے‘‘ کو نشر کیا تو اس پر انہیں کئی خدشات تھے کیوں کہ میں سمجھتا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے بھارتی ناظرین انہیں قبول نہ کریں ، اس کے علاوہ بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے اپنے اسٹار ہیں جنہیں کافی مقبولیت حاصل ہے۔ انہیں اس بات کا یقین نہیں تھا کہ وہ بھارتی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا پائیں گے لیکن بھارتی شائقین کی جانب سے ان کی تعریف بہت حیران کن تھی۔ فواد خان نے کہا کہ جب وہ 17 برس کے تھے تو انہوں نے ایک اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کیا تھا، اس ڈرامے کے ڈائریکٹر حقیقت میں ٹی وی ڈراموں کی ہدایت کاری کرتے تھے، وہ اسٹیج میں کام کرنے کے بعد اسے ایک تجربہ خیال کرکے بھول بھال گئے لیکن اس ڈائریکٹر نے 2 سال بعد انہیں ایک ٹی وی ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی اور ایک قسط کے 3 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا۔ اس کی پیشکش کے ساتھ ہی وہ سوچنے لگے کہ اس طرح وہ ایک ماہ میں 12ہزار روپے کمالیں گے۔ یہ سوچ کر وہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھنے لگے۔ وہ کالج میں دوستوں سے ادھار لے کر واپس نہ لوٹانے کے حوالے سے بدنام تھے۔ وہ اپنے دوستوں سے پیسے جلد واپس کرنے کی یقین دہانی ادھارلیتے اور واپس نہ کرتے۔ پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے یونیورسٹی جانا اچھا نہیں لگتا تھا اور اداکاری وہاں نا جانے کے لئے اچھا بہانہ تھااس کے علاوہ تعلیم ان کے لیے اہمیت کھوبیٹھی تھی کیونکہ وہ ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار تھے اور اب وہ لڑکی ان کی بیوی ہے۔ انہوں نے جب ٹی وی میں اداکاری کی تو وہ یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان میں اب کوئی ٹی وی نہیں دیکھتا۔ جب وہ فلم ’’خدا کے لیے‘‘ میں شامل کیے گئے تو انہوں نے سوچا کہ اس سے ان کے لیے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں راہیں کھلیں گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ جس پر انہوں نے سوچا کہ وہ اپنے فن میں نکھار کے لیے پھر سے ٹی وی سیریز میں اداکاری کریں، اس دوران ان کے ڈراموں کو عوام کی جانب سے خاصی پزیرائی ملنے لگی تو انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں مکمل طور پر داخل ہونے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اپنے ٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار ادا کیے اور اب بالی فلم میں بھی انہوں نے نیا تجربہ کیا ہے وہ کرداروں اور انداز کے لحاظ سے مزید تجربات کرنا چاہتا ہوں۔
اپنے کیرئیر کے دوران مختلف کرداروں کے حوالے سے تجربات کرنا چاہتا ہوں،فواد خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
وراثت
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































