لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ وماڈل نیلم منیرنے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم اورسینما کی بحالی کا عمل جاری ہے لیکن شائقین کوتفریح کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسی فلموں کی نمائش ضروری ہے جن کودیکھ کرلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ آئے۔پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسی طرح کا ٹرینڈ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ولن توولن اب توایکشن ہیروبھی فلموں میں مزاح سے بھرپور کردار نبھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم بینوں کویہ انداز خاصا پسند ہے اوراس کی وجہ سے فلموں کا بزنس بھی بڑھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارنیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جدید سینما گھر بن چکے ہیں اورمزید سینما گھربنائے جارہے ہیں جب کہ فلمسازی کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے جس سے فلموں کے معیارمیں حیرت انگیزتبدیلی دکھائی دے رہی ہے لیکن ایک ہی طرح کے موضوعات کی سنجیدہ فلمیں موجودہ دورکی اشد ضرورت نہیں ہے۔اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے اورہمارے نوجوان فلمسازوں کوایسی فلمیں بنانے پرزیادہ توجہ دینا ہوگی جن میں معاشرے کے اہم مسائل ضرور ہوں لیکن زیادہ ترایسی کہانی پیش کی جائے جس کودیکھ کرلوگ انجوائے کرسکیں۔ دنیا بھر میں مختلف موضوعات پرفلمیں بنتی رہتی ہیں مگرکمرشل سینما کی ایک الگ کہانی ہے۔ لوگوں کی اکثریت کمرشل انداز میں بننے والی فلموں کوزیادہ پسند کرتی ہے۔ جس میں ہیرواورہیروئن پررومانٹک گیت عکسبند ہوں اوراس کے علاوہ مزاح اورایکشن بھی فلم کا حصہ ہوں۔ جب تک ہم ایسی فلمیں نہیں بنائیں گے تب تک بھارتی فلموں کے مقابلے میں بہترکاروبار کرنا اوران فلموں کو پاکستانی سینما سے دورکرنے کے خواب دیکھنا درست نہیں ہوگا۔ہمیں ہنگامی بنیادوں پراپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی، اگراس میں دیرکی جائے گی تومجھے لگتا ہے کہ پھر خاصی دیر ہوجائے گی اورپاکستانی سینما گھر امپورٹڈ فلموں کی جاگیربن جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ فلموں میں کام کرنا تواعزاز کی بات ہوتی ہے ، میں بھی اپنے چاہنے والوں کی خواہش کوپورا کرنے کے لیے ایک منفرد کردارمیں دکھائی دوں گی۔
پاکستان میں فلم اورسینما کی بحالی کا عمل جاری ہے، نیلم منیر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
وراثت
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































