ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی بنگالی حسینہ بپاشا باسوکی محبت بلآخر جیت گئی ہے کیونکہ ان کے بوائے فرینڈ کرن سنگھ گروور نے اپنی والدہ کو منالیا ہے۔بالی وڈ کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ کرن سنگھ گروور اپنی ماں کی ہر بات مانتے ہیں جب ان کی ماں کو کرن اور بپاشا کی دوستی کا پتہ چلا تو وہ کرن سے سخت ناراض ہوئیں اور ابیٹے کو بپاشا سے ملنے سے روک دیا۔بپاشاکو اس بات کا بہت دکھ ہوا۔تاہم کرن نے ماں کومنانے کی کوشش جاری رکھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرن گروور کی والدہ نے انھیں بپاشا سے ملنے کی اجازت دے دی ہے جس پر بپاشا خوشی سے بے قابو ہوگئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں جلد بتائیں گی۔