بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

آفریدی کی ماضی کی اچھی کارکردگی کو نہیں بھولنا چاہئے‘اداکارہ ریما

datetime 27  مارچ‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک)اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں پاکستان کی جیت کے لئے پر امید ہوں۔ شاہد آفریدی جذبے سے کھیلتے ہیں۔ ماضی کی اچھی کارکردگی نہیں بھولنا چاہئے۔ مشہور شخصیات کا آگاہی پروگرامز میں شرکت کرنا یقیناً قابل ستائش بات ہے۔ اداکارہ ریما نے بھی کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال میں ٹی بی سے متعلق واک میں شرکت کی۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے کرکٹ کے موضوع پر بھی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سے توقعات رکھی جاتی ہیں تاہم جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔ٹی بی کے عالمی دن پر ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں فلم اسٹار ریما اور انکے شوہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریما کے شوہر نے ڈاؤ یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور بتایا کہ انہوں نے بھی یہاں سے تعلیم حاصل کی ہے جس پر انہیں فخر ہے۔پاکستان میں صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث سالانہ ملک میں پانچ ہزار مریض اس مرض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جس کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنا بھی اہم ہے۔ آگاہی واک میں شرکت پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حمید مسعود نے ریما کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…