ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس جو بے گھر اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کمر کس چکی ہیں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کو پھر سے آباد کرنے کے لیے دس ہزار گھر بنائیں گی۔جیکو لین فرنینڈس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ بے گھر اور بے سہارا لوگوں کے دکھ کم کرنا چاہتی ہوں جس کے لیے فلم انڈسٹری کے دوستوں نے بہت سپورٹ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتی ہوں اسی لیے اس مشن پر نکلی ہوں انھوں نے کہا کہ انسانی مدد کے اس مشن کو پورا کرکے دم لوں گی۔