ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورکو ایک وقت تھم جب زیرو سائز کی فکر رہتی تھی اور وہ اس کے لیے بھرپور جتن کرتی نظر آتی تھیں لیکن اب وہ کہتی ہیں کہ میرا سارا دھیان اپنی پرفارمنس پر ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک خوبصورتی سے زیادہ اچھی پرفارمنس ضروری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پتہ نہیں کیوں فلم انڈسٹری کی لڑکیاں آج کل باڈی بلڈنگ کرتی نظر آتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ وہ پرکشش ہوں گی تو فلم انڈسٹری ان کے پیچھے پیچھے آئی گی ایسا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کارکردگی زیرو ہوگی تو زیرو سائز بھی بیکار ثابت ہوگا۔