ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر صحافی کو تھپڑ رسید کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ہولی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں موجود تھیں کہ ایک صحافی کے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر غصے میں آ گئیں اور اس کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔بعدازاں سنی لیون نے پروگرام انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسی صورت میں پرفارم کریں گی جب اس میں صحافی شریک نہ ہوں، مطالبہ پورا ہونے کے بعد اداکارہ نے کچھ دیر تک اسٹیج پر پرفارم کیا۔ دوسری جانب سنی لیون کے شوہر کا کہنا تھا کہ رپورٹر کے سوال پر سنی لیون نے فوری طور پر جواب دیا اس لئے ہم پولیس کے پاس مقدمہ درج نہیں کرا رہے، جبکہ ایونٹ منعقد کرانے والے طالبعلم تھے اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ ان کا کیرئیر تباہ ہو۔