ممبئی (نیو زڈیسک) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ میں طلاق کی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں۔ایک نئی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزانے خان کو اپنے شوہر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے تعلقات کے بارے میں علم ہوچکا تھا تاہم وہ کسی مصلحت کے تحت خاموش تھیں۔ سوزانے خان سمجھتی ہیں کہ ہریتک روشن اور ان کے درمیان علیحدگی کے پیچھے کنگنا رناوت کا ہاتھ تھا۔میرے ہریتک روشن کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک تھے ہم ایک خوش وخرم زندگی بسرکررہے تھے ،ہمارے درمیان جدائی صر ف اور صرف کنگنا نے کرائی ہے ،واضح رہے کہ ان دنوں ہریتک روشن اور ان کی سابق گرل فرینڈ کنگنا کے مابین بھی قانونی جنگ چل رہی ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید شدت آتی جارہی ہے۔