کراچی (نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی فلم اسٹار ریما خان نے میرا کو شادی کا مشورہ بھی دیا اور کہا کی شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، تو پھر کیوں نا کھا کے ہی پچھتا لیا جائے۔ڈاویونیورسٹی اوجھا کیمپس کراچی میں سمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ میرا کی شادی ان کا اپنا فیصلہ ہے، لیکن شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے تو لڈو کھا ہی لینا چاہے ۔خواتین قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ریما کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کا جذبہ دیکھ کر ہی امریکامیں ہلیری کلنٹن کو صدارتی امیدوار بنایا گیا ہے۔ مردوں کی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر ریما خان بولیں کہ ناکامی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی ہے،فلموں میں اچھا رول آفر ہوا تو ضرور کام کرونگی، اکتوبر میں فلم انڈسٹری میں ایکٹیو نظر آوں گی۔