پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

اداکارہ عائشہ ثناءکی جانب سے دائر قذف کے مقدمے میںان کے سابق شوہر مرزا یوسف بیگ فرد جرم عائد کرنے کےلئے طلب

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹ نے اداکارہ عائشہ ثناءکی جانب سے دائر قذف کے مقدمے کی سماعت 8اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ان کے سابق شوہر مرزا یوسف بیگ کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ۔ قبل ازیں عدالت نے اداکارہ کے شوہر یوسف بیگ مرزا کی جانب سے قذف کے مقدمے کی کارروائی روکنے کے لئے دائر درخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔اداکارہ کی جانب سے ایڈوکیٹ یاسر مسعود نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ عائشہ ثناءکی مرزا یوسف بیگ سے شادی کے بعد 19نومبر 2011کو بیٹا پیدا ہوا۔ لیکن باہمی اختلافات کے باعث دونوں میاں بیوی میں طلاق ہو گئی۔ لیکن بعد ازاں مرزا یوسف بیگ نے اپنے بیٹے محمد مصطفی کی ولدیت سے انکار کرتے ہوئے اس پر بدچلنی کا الزام عائد کر دیا۔ڈی این اے ٹیسٹ کے مطابق بھی مرزا یوسف بیگ بچے کے والد ثابت ہوئے ۔لہٰذاعدالت مرزا یوسف بیگ کے خلاف بدچلنی کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر قذف کی کاروائی عمل میں لائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…