ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ خان کی نئی فلم’سلطان‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی دیگرکاسٹ میں رندیپ ہودا،آمت سدھ اور ٹائرون ووڈلے بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی