اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مدھر بھنڈارکر نے بولی ووڈ بیگمات پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)معروف بھارتی فلمساز مدھر بھنڈارکر کا شمار ان فلمسازوں میں کیا جاتا ہے جو معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو اپنی فلموں میں اجاگر کرنے کی کو شش کرتے ہیں۔مدھر بھنڈارکر کی طرف سے فیشن کی دنیا کے تاریک پہلو و¿ں کو اجاگر کرنے کے بعد آنکھوں کو خیر ہ کر دینے والی بولی ووڈ کی جگمگاتی دنیا پر راج کرنے والے ہیروز کی بیگمات کی زندگی کی کہانی فلمبند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز کی جانب سے اپنی نئی فلم ”بولی ووڈ وائیوز“ کے متعلق اعلان مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کیا گیا۔علا وہ ازیں مدھر بھنڈارکر نے ٹویٹر پر رتیش سدھوانی اور فرحا ن اخترکا انکے پروجیکٹ میں مدد کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے فلمساز نے اپنی فلم کا اعلان اس وقت کیا جب بولی ووڈ کی بیشتر جوڑیا ں طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد الگ ہو نے لگی ہیں۔رواں سال اداکار فرحان اختر اور انکی اہلیہ ادھونا کے درمیان علیحدگی ہوئی۔ دریں اثناءاب اداکار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا خان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ یاد رہے مدھر بھنڈارکر اس سے قبل ”چاندنی بار“، ”پیج 3“، ”ٹریفک سگنل“، ”ہیروئن“، ”فیشن“ اور کیلنڈر گرل جیسی شاندار فلمیں تخلیق کر چکے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…