منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

”صنم تیری قسم“ میرے کیریئر کا بہترین آغاز ثابت ہوگی، ماورا حسین

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ”صنم تیری قسم“ میرے فلمی کیرئیرکابہترین آغاز ثابت ہوگی، اس کے ٹریلراورٹائیٹل سانگ کے حوالے سے لوگوں کامثبت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ یہ باتیں ماڈل و اداکارہ ماوراحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اداکار کا کہناتھاکہ یہ ایک میوزیکل لو اسٹوری فلم ہے جس میں ہرش وردن رائے کے مقابل مرکزی کردار نبھایا ہے۔ فلم کے گانے میوزک چارٹس پر پسندیدگی کے اعتبار سے سرفہرست ہیں جن کی موسیقی ہمیش ریشمیا کی ہے۔ ماورا حسین نے کہا کہ اس فلم میں کام کرنیکا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیاکیونکہ مجھے اس کی کہانی نے بے حد متاثر کیا۔سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ تھی کہ یہ 1982ءمیں کمل ہاسن اور رینا رائے کی سپرہٹ فلم ”صنم تیری قسم “کا ری میک تھا ، اس کا میوزک بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔ڈائریکٹر رادھیکا راو¿، وینے سپرو اور پروڈیوسر دیپک موکھت کو اس بات کا کریڈٹ دونگی کہ جنہوں نے روایتی ایکشن ، تھرل اور سسپنس کے بجائے ایک میوزیکل لو اسٹوری فلم بنائی۔فلم کا میوزک ہٹ ہونے سے ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوگیا کہ لو اسٹوری میوزیکل فلمیں ہر دور میں فلم بینوں کی پسندیدہ رہی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح شور مچانے کے بجائے کام کو ترجیح دیتی ہوں، اسی لیے جب فلم سائن کی تو اس کے بارے میں تفصیلات کسی سے شیئرز نہیں کیں کیونکہ میں چاہ رہی تھی کہ جب یہ مکمل ہوجائے گی تو سب کو خودبخود پتہ چل جائے گا۔فلم کے پوسٹر پر ان کا کہنا تھا کہ اس کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی گئیں مگر اس میں ایسا کچھ نہیں کہ جس کے بارے میں واویلا کیا گیا۔ بالی ووڈ میں پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور تکنیکار سبھی پروفیشنل ہیں اور وہ اپنے کام کو ایک جنون سمجھ کر کرتے ہیں۔ ہمارے ٹی وی ڈراموں کو وہاں پر بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ یہ فلم 5 فروری کو پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…