لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)مارشل آرٹ کا ماہر پانڈا اپنی دلچسپ حرکتوں سے باکس آفس پر چھاگیا ،’ کنگ فو پانڈا تھری ‘ریلیز ہوتے ہی 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کما کر سب سے آگے۔مارشل آرٹ کا ماہر پانڈا ایک بار پھر اپنی دلچسپ حرکتوں سے تمام فلموں پر بازی لے گیا ،نئی اینی میٹڈ ایکشن فلم’ کنگ فو پانڈا تھری ‘ اس سلسلے کی تیسری فلم ہے، جس میں ’پ±و‘ نامی پانڈا اپنے ساتھیوں سے مل کر دشمنوں کو دھول چٹاتا ہے۔اس سے پہلے 2008ءاور2011ءمیں کنگ فو سیریز نے ریکارڈ بزنس کیا تھا، کنگ فو پانڈا نے اپنی ریلیز کے 3 دنوں میں4 کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے۔آسکر ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی لیونارڈو دی کیپریو کی فلم ’دی ریوننٹ‘ کا جادو اب بھی مداحوں کو اپنے سحر میں لیے ہوئے ہے۔اس ہفتے فلم نے مزید 1 کروڑ24 لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی اسٹار وارز اس ہفتے تیسری پوزیشن پر آگئی ، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ 7 لاکھ ڈالر کمائے