لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ہالی وڈ کی تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی فلم ‘دی لیجنڈ آف ٹارزن ‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈیوڈ یاٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے ٹارزن کے گِرد گھومتی ہے جو جنگل چھوڑ کر لندن کا ر±خ کرلیتا ہے تاہم جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹارزن کو لندن چھوڑ کر واپس جنگل میں آنا پڑتا ہے اورٹارزن اوراسکے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ڈیوڈ بیرون ، ایلن ریچی اور مائیک رچرڈسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار الیگزینڈر سکرزگرڈنبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔180ملین ڈالر بجٹ لاگت سے مکمل ہونیوالی اس ایڈونچر تھرل کو وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال یکم مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔