ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ بار بی ڈول اور سلمان خان کو علیحدگی اختیار کیے تو خاصا وقت بیت گیا لیکن دونوں ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جہاں ان کی مختلف باتوں سے ایک بار پھر دونوں میں قربت کا اندازہ ہورہا ہے جہاں اداکارہ کا کہنا ہے کہ سلمان اور ان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنے گہرے دوست رنبیر کپورکے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینا پسند نہیں کرتی ہیں لیکن سلمان خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا بڑھ چڑھ کر جواب دیتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کترینہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے کسی بھی رشتے میں احترام کا پہلو بہت اہمیت رکھتا ہے، کسی رشتے میں احترام کی بات آجائے تو اس بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ یہی صورت حال ان کے اور سلمان خان کے درمیان ہے، ہمارے دل میں ایک دوسرے لیے بہت احترام ہے اور یہ احترام نظر بھی آتا ہے۔ دوستی یا اس جیسے رشتے کے تقدس کو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو ایسے رشتے سے منسلک ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان اورکترینہ کیف کے درمیان عشق کے چرچے عام تھے تاہم سلمان خان کے رویئے کے باعث کترینہ بھی ماضی کی دیگر دوستوں کی طرح ان سے دور ہوگئیں تھیں۔
سلمان اور میرے درمیان احترام کا رشتہ ہے، کترینہ کیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری



















































