منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پریٹی زینٹا کی سالگرہ تقریب میں سلمان خان سمیت نامور ستاروں کی شرکت

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی ڈمپل کوئین پریٹی زینٹا نے اپنی زندگی کی 41بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ پریٹی زینٹا نے اپنی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس ان کے سب سے اچھے دوست اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکارہ سلمان خان سمیت انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پریٹی زینٹا 31 جنوری 1975کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیداہوئیں اورانہوں نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آ غاز 1998میں فلم دل سے میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا جبکہ بطور ہیروئیں انہوں نے اپنی پہلی فلم ’’سولجر‘‘ کی جو بالی ووڈ میں بے حد کامیاب رہی۔اس کے بعد پریٹی نے بالی ووڈ میں بے شمار بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا جن میں ’’کیا کہنا‘‘،مشن کشمیر،دل چاہتا ہے،چوری چوری چپکے چپکے،کوئی مل گیا،کل ہو نا ہو،ویر زارا،سلام نمستے،کرش،کبھی الوداع نہ کہنا سمیت ہندی ،تیلگو، پنجابی شامل ہیں۔یہی نہیں 2010میں اداکارہ پریٹی زینٹا کی فنی اور انسانی فلاح و بہبود کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔بالی ووڈ میں اپنا کیر ئیر کامیابی سے ہمکنار کرنے والی پریٹی زینٹا فلموں کے علاوہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چیٹ و اپ گلوز اینڈ پرسنل ود پی زی کی میزبالی بھی کر چکی ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…