منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ارباز خان اور ملائیکا کا17سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر کی طلاق کے بعد اب میڈیا میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی اہلیہ ملائیکا اروڑا سے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا خان اپنی 17 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ملائیکا، ارباز خان کے بندرا میں واقع فلیٹ کو چھوڑ کر اپنے بیٹے ارحان کے ساتھ ایک دوسرے فلیٹ میں منتقل ہوچکی ہیں، واضح رہے کہ اسی عمارت میں اْن کی بہن امریتا اروڑا کا سسرال بھی رہائش پذیر ہے۔ملائیکا اروڑا کی کئی عرصے سے برطانیہ کے ایک بزنس مین کے ساتھ دوستی کی افواہیں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم ملائیکا کے مینیجر نے ان خبروں کو جھوٹی افواہیں قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ یہ جوڑا ایک ٹیلی ویڑن شو پاور کپل کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہا تھا، تاہم کئی روز سے ملائیکا اس شو میں ارباز کے ساتھ نظر نہیں آرہیں۔شو کے ذرائع کے مطابق دسمبر سے شروع ہونے والی اس شوٹنگ کے دوران ملائیکا اور ارباز وقفے کے دوران نہ تو ایک دوسرے سے بات کرتے دکھائی دیئے اور نہ ہی ایک ساتھ وقت گزارتے تھے۔حال ہی میں ارباز خان کی بہن ارپیتا کی دبئی میں ہونے والی گود بھرائی کی رسم میں بھی ملائیکا غیر حاضر رہیں۔یاد رہے کہ دونوں دسمبر 1998 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…