ممبئی(نیوز ڈیسک)) ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ کے مشہور اور سینئر اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ مجھے بھی خود کو ہندو کہنے سے ڈر لگتا ہے۔ایک انٹرویو میں جب انوپم کھیر سے سوال کیا گیا کہ ملک میں عدم برداشت کے باعث فنکاروں کے خوفزدہ ہونے کے حوالے سے وہ کیا سمجھتے ہیں، تو اداکار نے جواب دیا کہ ’’مجھ سمیت آج ملک میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص خوفزدہ ہے اور مجھے بھی خود کو ہندو کہنے سے ڈر لگتا ہے کیونکہ اگر میں اپنی پیشانی پر ٹیکہ لگا کر نارنجی رنگ کے کپڑے پہن کر باہر نکلتا ہوں تو لوگ مجھے بھی شائد راشٹریہ سوا می سیوک سنگھ کا کارکن یا بی جے پی کا جنونی سمجھیں گے ‘‘۔