منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

فلم دل والے کی ناکامی کے بعد بھی شاہ رخ اورکاجول سب سے آگے

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شا ہ رخ خان اورکاجول کی فلم “دل والے” نے باکس آفس پر خوب بزنس تو کما یا لیکن ایوارڈز اور پزیرائی لینے کی قطارمیں وہ پیچھے رہی لیکن پھر بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اس جوڑی نے بالی ووڈ میں درجہ بندی کرنے والے انڈیکس ٹائمز سیلیبکس میں شا ہ رخ خان اور کاجول سرفہرست رہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان اورکاجول نے اپنی فلم “دل والے” کی ریلیزسے پہلے ہی مداحوں کے دل جیت لیے تھے تاہم فلم کی ریلیز کے بعد باکس آفس پرتوکامیاب رہی لیکن وہ اتنی داد وصول نہیں کر پائے جتنی انڈسٹری کی جانب سے توقع کی جارہی تھی۔ کنگ خان اورکاجول کی اس فلم کی ناکامی کے بعد پھربھی سب سے آگے ہیں۔بالی ووڈ میں اداکاروں کے درمیان ہر ماہ درجہ بندی کرنے والے اداراے ٹائمز سلیبیکس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان فلم دل والے ، رئیس اور فین کی خبروں کے حوالے سے سب کی نظروں میں تھے اسی لیے گزشتہ ماہ مداحوں کی جانب سے اداکاروں میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکارقرارپائے جب کہ دوسرے نمبردبنگ خان اور تیسرے پررنویرسنگھ رہے۔دوسری جانب کاجول بھی 5 سال بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے زبان زد عام پر تھیں جے بعد انہوں نے مداحوں میں خاصی پزیرائی حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر پرینکا چوپڑا اور تیسرے نمبر پر دیپیکا پڈوکون رہیں۔واضح رہے کہ فلم ’دل والے‘ باکس آفس پر350 کروڑسے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم فلم میں کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی کو ماضی کی طرح پذیرائی نہیں مل سکی جب کہ فلم میں کاجول کا کرادر بھی ایسا جاندار نہیں تھا کہ وہ فلم بینوں کی دلچسپی کا باعث بن سکتا



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…