اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ سے آفرز کے باوجود پاکستانی فلم پہلی ترجیح رہی، نیلم منیر

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سے آفرز کے باوجود میری پہلی ترجیح پاکستانی فلم ہی رہی ہے ہدایتکار محسن علی کی فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع ہو جائے گی معیاری فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو سینماو¿ں میں صرف پاکستانی فلمیں ہی نمائش ہوا کریں گئیں۔ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے ا پنے ایک انٹرویو میں کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم مقبول میڈیم ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ ٹیم اور اسکرپٹ دیکھے بغیر ہی فلم سائن کرلی جائے۔مجھے صرف پاکستانی ہی نہیں بالی ووڈ سے ابھی تک ا?فرز ہیں،جن میں کام کرنے کے لیے اسی وقت ہاں کروں گی جب مجھے اپنا کردار پسند ا?یا۔ڈائریکٹر محسن علی نے میرے مزاج کو اچھی طرح جانتے ہیں اسی لیے انھوں نے پہلے میرا کردار سنایا۔نیلم منیر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بطور اداکارہ ایسی پرفارمنسز دوں جو مدتوں یاد رہیں۔سٹیلائٹس کے اس دور میں جب سو سے زائد چینلز پر ملکی اور غیر ملکی ڈرامہ سیریلز بیک وقت چل رہے ہوں۔ان میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ایک مشکل ٹاسک ہے۔خوش قسمت ہوں کہ بطور اداکارہ اپنی ایک الگ پہچان بناچکی ہوں اور لوگ میرے کرداروں کے حوالے سے جانتے ہیں۔پردہ اسکرین پر بھی چاہنے والوں کو سرپرائز دینا چاہتی تھی ، محسن علی کی فلم میں احسن خان کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہوں یہ ایک میوزیکل رومانٹک فلم ہوگی جس کی کراچی میں اپریل تک شوٹنگ ہوگی جبکہ گانے بیرون ملک شوٹ کیے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ کامیابی اور ترقی اسے ہی ملتی ہے جو راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو عبور کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ اپنے سنیئرز کو ہمیشہ عزت واحترام دیا اور وہ بھی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔ اپنے حوالے سے اڑائی جانیو الی افواہوں سے پریشان نہیں ہوتی بلکہ انجوائے کرتی ہوں



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…