ممبئی(نیوز ڈیسک)ڈریم گرل کی عجب کرپشن کی گجب کہانی سامنے آگئی،ہیمامالنی پر ممبئی میں کروڑوں کا پلاٹ چند ہزار روپے میں حاصل کرنے کا الزام ہے۔ڈریم گرل کے ڈریم پروجیکٹ میں گڑبڑ گھوٹالا،ہیما مالنی کے کھاتوں میں پایا گیا کروڑوں کا گھپلا، شعلے کی بسنتی تنازع میں پھنس گئیں،بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی رہنما پرکروڑوں کی زمین چند ہزار روپے میں خریدنے کا الزام لگ گیا۔سماجی کارکن انیل گلگالی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ہیما مالنی کوایک ماہ قبل ممبئی کے پوش علاقے میں ڈانسنگ اکیڈمی بنانے کے لیے دوہزار اسکوائرمیٹرکا پلاٹ صرف 70ہزارروپے میں الاٹ کیا،یہ زمین ایک باغ کے لییمختص تھی۔ انیل کے مطابق پلاٹ کی اصل قیمت 50کروڑ بھارتی روپے ہے،جبکہ ہیما مالنی کو یہ پلاٹ 1976 ء کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دیا گیا۔انیل نے یہ بھی بتایاکہ ہیمامالنی کو 1997ء میں بھی ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا لیکن ساحلی قوانین کی وجہ سے پلاٹ پر تعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا تھا،ان الزامات پر باتونی بسنتی کی زبان اب بھی خاموش ہے۔
ہما مالنی ’’ڈریم گرل‘‘ سے ’’کرپشن گرل‘‘’ بن گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری



















































