لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرہ ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور دونوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماورا حسین ’ہمسفر‘ اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ماورا حسین نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر نشر ہوا تھا ا±س وقت میں اداکارہ بھی نہیں تھی، وہ نہایت باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے شوبز میں مجھ سے زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ مجھے صرف چند سال ہوئے، اس لیے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا‘۔یاد رہے کہ ماہرہ خان بھی اس سال بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔اپنے اور ماہرہ کے ایک ساتھ ڈیبیو کے حوالے سے ماورا کا کہنا تھا ’میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں ایک ہی سال میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہی ڈیبیو ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جائیں گے۔رادھیکا راو¿ اور ونے سپرو کی ہدایت میں بننے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں ماورا کے ساتھ اداکار ہرش وردھن رانے مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اپنی پہلی فلم پر پاکستان میں لوگوں کے ردعمل کے حوالے سے ماورا نے بتایا کہ انہیں اپنے ملک سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔ماورا نے کہا ’پاکستان میں لوگوں کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ فلم اتنی بڑی ثابت ہوگی، لوگوں نے اس کے حوالے سے کافی اچھے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل میری عمر کے کسی اداکار نے بولی وڈ میں فلم نہیں کی اور نہ ہی کسی کو اس طرح سے لانچ کیا گیا‘۔’آہستہ آہستہ‘ اور ’ایک تمننا لاحاصل سی‘ جیسے مقبول ڈراموں میں کام کرنے والی ماورا کا کہنا تھا کہ نہ تو وہ نروس ہیں اور نہ ہی انھیں بہت زیادہ اعتماد ہے تاہم وہ مطمئن ہیں کہ جیسی فلم انہوں نے چاہی تھی، یہ ویسی ہی ثابت ہوئی اور سب نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا ہے۔’صنم تیری قسم‘ 5 فروری کو ہندوستان اور پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں، اداکارہ ماورا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری



















































